مدارس اسلامےہ سے عنقا ہوتی شفافےت
عابد انور
ملک کے طول و عرض مےں پھےلے مدارس اسلامےہ کی خدمات اتنی عظےم اور شاندار ہےں کہ انہےں ضبط تحرےر مےں لانا مشکل امر ہے۔ مدارس کا وجود کا سلسلہ اس وقت سے شروع ہوگےا تھا جب ہندوستان مےں مسلمانوں کی آمدشروع ہوئی تھی۔ مسلم حکمراں علماءو فضلاءکا اےک بڑا طبقہ بھی اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔جتنے بھی بڑے عالم تھے ےہاں تک کے صوفےاءکا تعلق بھی مسلم ممالک سے تھا۔ انہوں نے ہندوستان مےں رہ کر جہاں اسلامی علوم و فنون کی تروےج و اشاعت مےں نماےاں حصہ لےا وہےں وہ دےگر علم و فنون کو بھی رائج کرنے مےں پےچھے نہےں رہے۔ اےک وقت اےسا آےا مدارس کا جال پورے ملک مےں بچھ سا گےا۔ انگرےزی مصنف تھامس رو کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھ مےں ہی تقرےباً چار سو مدارس تھے۔ غرض کہ مسلم حکومت کے دور مےں تعلےم و تعلم کا ذرےعہ ہی مدارس تھے اس مےںجہاں عبداللہ تعلےم حاصل کرتے تھے وہےں رام پرساد بھی علم کے موتی پےرونے مےں کسی سے پےچھے نہےں تھے۔ ان مدارس نے ہندوستان مےں قومی ےکجہتی کو فروغ دےنے مےں نماےاں کردار ادا کےا تھا۔ ےہی وجہ ہے مسلمانوں کی قلےل تعداد ہونے کے باوجود کبھی کوئی قابل ذکر فساد نہےں ہوتا تھا اور نہ ہی کسی طرح کا کوئی مسلم مخالف جذبہ پےدا ہوتا تھا۔ ہندوستان کے بارے مےں جتنے تارےخی حقائق ہےں ےا قدےم ہندوستان کے بارے مےں صحےح معلومات ہم تک پہنچی ہےںوہ بھی ابن بطوطہ اوررےحان البےرونی کی مرہون منت ہےں۔ بےرونی کی کتاب الہند اور ابن بطوطہ کا سفر نامہ ہندوستانی تارےخ کے اہم ماخذ ہےں۔اگر انہوں نے ہندوستان کے دوردراز علاقوں کا دورہ نہ کےا ہوتا اور ہندوستان کی تہذےب و تمدن ، نشست و برخاست اور رہن سہن کا مطالعہ نہ کےا ہوتا تو آج تک ہم ان باتوں سے انجان رہتے۔ ہندوستان سے جب مسلمانوں کی حکومت ختم ہوئی تو اسی کے ساتھ مدارس اسلامےہ کا قلعہ بھی قمع ہوگےا ۔ مسلمانوں کا سب سے زےادہ اثر تعلےم پر ہی پڑا کےوںکہ مدارس اسلامےہ نے ۷۵۸۱ کی جنگ آزادی مےں نماےاں کردار ادا کےا تھا اس کے پہلے مسلمانوں کی کئی تحرےک نے انگرےزوں کا بے صبروسامانی کے عالم نہاےت بے جگری سے مقابلہ کےا تھا۔ ان مےں سےد احمد شہےد ،سےد اسماعےل شہےد ، حاجی امداداللہ مہاجرمکی، حافظ ضامےن شہےد، مولانا قاسم نانوتوی اور مولانا رشےد احمد گنگوہی کا نام لےا جاسکتا ہے۔
شاہ ولی اللہ اور ان کے خانوادے نے ہندوستان مےں اسلامی تعلےمات اور خصوصاً فن حدےث کو قائم و دائم رکھنے مےں بے مثل کام کےا ہے۔ ےہی وجہ ہے کہ ہندوستان مےںعلم حدےث کاہر سرا ان ہی کے خاندان جا ملتا ہے۔ شاہ ولی اللہ تحرےک نے نہ صرف ےہ مسلمانوں مےں نےا جوش اور نےا ولولہ بھرا بلکہ اگر ےہ کہا جائے کہ مسلمانوں کی جتنی بھی تحرےک انگرےزوں کے خلاف اٹھی اس کاتار تحرےک شاہ ولی اللہ سے ہی ملتا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ دوسرے معنوں مےں ےہ کہا جاسکتا ہے کہ تحرےک شاہ ولی اللہ اسلامی تہذےب و اقدار کے بقاءاور دفاع مےں مکمل طور پر کامےاب رہی۔اس تحرےک نے ان چےزوں کو محسوس کرلےا تھا جو سو ڈےڑھ سو سال کے بعد وقوع پذےر ہونے والا تھا۔کےوں کہ وہ مومن تھے اور آنحضور صلی اللہ علےہ و سلم نے ارشاد فرماےا ہے کہ اتقو من فراست المومنےن و ہو ےنظر بنوراللہ ےعنی مومن کی فراست سے ڈرو کےوں کہ وہ اللہ کی نور سے دےکھتا ہے۔ اس وقت ہندوستان مےں اسلام ، مسلمانوں اور مدارس کی جو صورت حال ہے اور علماءکا جو روےہ ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ علماءمےں شاےد کوئی مومن نہےں ہے اگر وہ مومن ہوتے تو ان مےں فراست بھی ضرورہوتی اورمسلمانوں اور مدارس اسلامےہ کو تضحےک و تحقےرکا سامنا نہےں کرنا پڑتا ۔
اس مےں کوئی شک نہےں کہ مدارس اسلامےہ اسلام کے مضبوط قلعے ہےں۔اگر ہندوستان مےں مدارس نہ ہوتے تو شاےد اسلام کا نام لےنے والا بھی کوئی نہ ہوتااسلام کی تھوڑی بہت جو رمق دکھائی دےتی ہے وہ مدارس ہی کی دےن ہے۔اسلام اور مسلمانوں کو دشمنان اسلام نے جڑ سے مٹانے مےں کوئی کسرکبھی نہےں چھوڑی تھی ۔ ہر دور مےں مختلف شکلوں ، صورتوں اور مختلف مکروہ سازشوں کے تحت انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے جی توڑ کوششےں کی ہےں لےکن وہ کبھی اس مےں کامےاب نہےں ہوسکے۔ ےہی وجہ ہے کہ اس وقت پوری دنےا کی نظر مدارس اسلامےہ پر لگی ہوئی ہے اور وہ مدارس کے ہر حرکات و سکنات پر ژرف بےنی سے اپنی نگاہےں مرکوز کئے ہوئے ہےں۔ وہ کوئی اےسا موقع ہاتھ سے نہےں جانے دےتے جس پر وہ ضرب کاری لگاسکےں۔ مختلف بہانوں سے مدارس کو بدنام کرنے کی کوششوں مےں ےہ طاقتےں لگی رہتی ہےںوہ کبھی کبھی اس مےں کامےاب بھی ہوجاتی ہےںکےوں کہ عالمی مےڈےا اورمسلم دشمن طاقتوںکا ساےہ ان کے سر پر فگن رہتا ہے ۔اس مےں غےروں کی سازش سے کہےں زےادہ مدارس کے مہتمم (مالکان) کی بےوقوفےاں، ذاتی کمزورےاں اور حرص طمع کا بڑا د ©خل ہوتا ہے ۔ کچھ غلطےاںاہل مدارس کی بھی ہوتی ہےں کہ وہ اپنے نظام مےں شفافےت کو برقرار نہےں رکھتے جس کی وجہ سے دشمنان اسلام سازش کو نقطہ انجام تک پہچانے مےں بہ آسانی کامےاب ہوجاتے ہےں۔ دہشت گردی کے سلسلے مےں جتنے بھی علماءکی گرفتاریاں عمل مےں آئی ہےں بےشتر وہ لوگ ہےں ان مےں سے بےشتر وہ لوگ ہےں جو اپنا حساب و کتاب صاف شفاف نہےں رکھتے تھے ۔ اسی کا فائدہ اٹھاکر مسلم دشمن افسران انہےں دہشت گردی اور دےگر الزامات کے تحت سلاخوں کے پےچھے دھکےل دےتے ہےں۔
دارالعلوم دےوبند کا قےام (۳۸۲۱ ہجری) اےسا سنگ مےل تھا اس کے قےام مےںبھی فکر شاہ ولی اللہی ہی کا عمل دخل تھا ،جس کی روشنی اب پوری دنےا مےں پھےل رہی ہے اس کے بعد تو مدارس کے قےام کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوا۔ سارے مدارس اسلام کی نشر و اشاعت نماےاں خد مات انجام دے رہے ہےں۔ اتنی کثےر تعداد مےں مدارس کے قےام کے باوجود مدارس مےں صرف ۴ فےصدہی مسلم بچے تعلےم حاصل کر رہے ہےں۔ جب کہ اےسا شور تھا کہ مدارس مسلمانوں کی پسماندگی کی اےک وجہ ہےں لےکن سچر کمےٹی کی رپورٹ نے اس گمراہ کن پروپےگنڈہ پر پڑی دبےز چادر کو الٹ دےا ہے۔ چار فےصد مسلم طلباءاسلام کی توسےع واشاعت اورخدمت کے لئے کافی نہےں ہےں ان مےں سے مدارس سے فارغےن کا اےک طبقہ عصری علوم حاصل کرنے مےںمصروف ہوجاتا ہے اور پھر وہ کبھی مدارس کی طرف رخ نہےں کرتا۔ اسی کے ساتھ ہی ےہ بات بھی مسلم ہے کہ ےہ مدارس حکومت ہند پر بہت بڑا احسان کر رہے ہےں اور حکومت کے اربوں روپے بچارہے ہےںکےوں کہ وہ چار فےصد مسلم آبادی کی نشو و نما اورپرورش و پرداخت کر رہے ہےں اور ان کے مکمل تعلےمی، رہائشی، طعام ، طبی اور دےگر اخراجات پورے کر رہے ہےں۔ تصور کےجئے اگرمدارس نہ ہوتے ےہ چار فےصدغرےب بچے کہاں جاتے ان کا انجام کےا ہوتا۔ چور بنتے ، اٹھائی گےری کرتے اور دےگر جرائم مےں ملوث ہوتے وےسے بھی مسلمانوں کی آبادی گرچہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق۳۱ فےصد سے زائد ہے لےکن جرائم مےںان کا گراف کافی اونچا ہے اےک اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی مختلف جےلوں مےں مسلمانوں کی تعداد ۵۳ سے۰۴ فےصد کے درمےان ہے ےہ ہمارے لئے ، علماءکے لئے، مسلم معاشرہ کے لئے اوراصلاح معاشرہ کے نام اربوں روپے لانے والوں کے لئے اےک لمحہ فکرےہ ہے۔ کم از کم ےہ مدارس ان چار فےصد مسلم بچوں کو اس لائق توبنادےتے ہےں کہ وہ دےن کی خدمت انجام دےنے کے ساتھ ساتھ اپنی روزی روٹی کا انتظام کرسکےں۔
مدارس اسلامےہ جہاں اےک طرف روشن خدمات انجام دے رہے ہےں وہےں مدارس کا اےک طبقہ خصوصاًاور شہر مےں چلنے والے چھوٹے مدارس کے ناظم و مہتمم نے مدارس کو اپنی اور اپنے خاندان کی عےاشی کا وسےلہ بنالےا ہے۔ دہلی مےں ۲۰۰۲ کے آ س پاس تقرےباً ڈےڑھ ہزار مدارس تھے لےکن اس وقت تےن ہزار کے آس پاس ہوں گے ۔ سرکاری رےکارڈ مےں تو اتنے مدارس ہےں لےکن درحقےقت اتنے مدارس نہےں ہےں بےشتر تو کاغذوں پر چل رہے ہےں۔ کچھ لوگوں نے محص انہےں اپنا ذرےعہ معاش بنالےا ہے۔ کئی لوگ دہلی مےں اےسے ہےں جو خود نام نہاد مدرسہ چلا رہے ہےں، ان کے بھائی اور بہنوئی کامدرسہ ہے۔ مدرسوں کا ےہ حال ہے کہ وہ محض اےک کمرے تک محدود ہے جہاں دو چار بچے نورانی قاعدہ پڑھتے ہوئے مل جائےں گے ۔ قرآنی خوانی کروانے کے سلسلے مےں اےک اےسے ہی مدرسے مےں جانے کا اتفاق ہوا جو ابوالفضل انکلےو مےں ہے جوکا غذ پر توبہت بڑا مدرسہ ہے اورخلےجی ممالک سمےت جنوبی افرےقہ اور لندن سے چندے اکٹھے کئے جاتے ہےںلےکن اےک کمرے مےں چل رہا ہے اور دو چار بچے نورانی قاعدہ پڑھتے ہوئے ملے۔
بعض اہل مدارس جنوبی افرےقہ اور لندن مےں چندہ کرتے ہےں اور ہندوستانی مسلمانوں کی غربت و بدحالی کا رونا روکر فنڈ لاتے ہےں لےکن اس کا استعمال سےاسی قد اونچا کرنے صرف کرتے ہےں۔ اسی طرح کے اےک مولوی صاحب جن کا تعلق بہار کے سرحدی علاقے سے ہے، گزشتہ ۵۱، ۰۲ برسوں سے چند ہ کر رہے ہےںانہوں نے اپنے اہل ©خانہ کے نام پر درجنوں اےکڑ زمےنےں خرےدی ہےں ، پہلے کچھ نہےں تھا آج اب ان کے پاس سب کچھ ہے ، وہ زکوة و فطرہ کے پےسے سے سےاسی لوگوںکی آﺅ بھگت بھی خوب کرتے ہےں سےاسی پارٹےوں کو خطےر رقم چندے مےں دےتے ہےںاس کے علاوہ مقامی پولےس اسٹےشن سے لے کر اوپر اور اعلی حکام تک پےسہ پہچاتے ہےں کےوں کہ وہ کئی غےر قانونی کاموں مےں ملوث ہےں۔ اگر وہ چندے کی رقم مےں سے اتنا ہی پےسہ وہ استعمال کرلےتے جتنا پےسہ وہ سےاسی لےڈر اور فسران پر خرچ کرتے ہےں تو علاقے مےں بہت بڑا کام ہوجاتااور انہےں اوپر سے نےچے تک پےسے پہنچانے کی ضرورت بھی نہےں پڑتی ۔ گزشتہ سال انہوں نے اےک پروگرام کےا تھاجس مےں سےاسی لوگوں کو لانے لے جانے اور جےب گرم کرنے پر بےسےوں لاکھ روپے انہےں خرچ کرنے پڑے تھے۔جہاں ان کا مدرسہ واقع ہے وہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور وہاں لوگوں کو سخت ضرورت بھی ہے لےکن ان تک ےہ پےسہ نہےں پہنچ جاتا۔ بعض علماءےہ بھی نہےںدےکھتے کہ دعوت دےنے والا شخص زکوة و صدقات کے فنڈ کو کس طرح مستحقےن کو دےنے کی بجائے اپنے ذاتی مصارف مےں صرف کرتا ہے ۔ان کو کار کی سواری ےا ہوائی جہاز کا ٹکٹ چاہئے پھر انہےں آپ کہےں بھی بھےج دےں ہر جگہ جانے کو تےار ہوجائےں گے اس روےہ پر اےک شخص بہت اچھا تبصرہ کےا ”ان علماءکو جہنم کے لئے بھی ہوائی جہا ز کا ٹکٹ دے دےا جائے تو وہ خشوع و خضوع کے ساتھ چلے جائےں گے“۔اسی طر ح اےک عالم جو اپنے دونوں صاحبزادوں کے ساتھ چندہ کرنے مےں مصروف رہتے ہےں، ہماچل پردےش مےں بےٹھ بہار کے اےک ضلع کی ترقی کی بات کرتے ہےں۔ترقی کی بات کرنا کوئی غلط نہےں ہے لےکن اےسے شخص کو زےب نہےں دےتا جوغرےب اورےتےم بچوں کے نام پر زکوة و صدقات اور عطےات ہڑپ کر جاتا ہو اور اس پےسے کا استعمال اپنے نام و نمود حاصل کرنے پر خرچ کرتا ہو۔اےسے علماءکو شہرت بٹورنے کا بہت شوق ہوتا ہے اس لئے وہ پےسے خرچ کرنے مےں کسی حد تک جانے کو تےار ہوجاتے ہےں۔
اس طرح آپ ہزاروں کی تعداد مےں مل جائےں گے جو اس طرح کی حرکتےں کرتے ہےں۔ پہلے تو ےہ کرائے کے اےک کمرے مےں مدرسہ شروع کرتے ہےں، اگلے چھ ماہ مےں موٹر سائےکل خرےدتے ہےں، پھر اگلے چھ ماہ کے بعد کار اور پھر فلےٹ ےا مکان۔ مدرسہ اےک طرح سے مختصر مدت مےں امےر بننے کا اےک بڑا زاور زود اثر ذرےعہ بنتاجارہا ہے۔ اس طرح کے جتنے بھی مدرسے قائم کئے جاتے ہےں وہ سوسائٹی رجسٹرڈ کے تحت ہوتے ہےں اس کا مالک کل مدرسہ کا مہتمم ےا ناظم ہوتا ہے اور عوامی پےسے سے جتنی بھی زمےنےںخرےدی جاتی ہےں وہ سب ان کے نام پر ہوتا ہے۔ مدرس تو بےچارے کمپرسی کی حالت مےں رات و دن تعلےم و تعلےم مےں صرف کرتے ہےںاور اس کے عوض مہتم صاحبان عےش کرتے ہےں۔ ان کی طرز زندگی دےکھ کر کبھی ےہ احساس ہی نہےں ہوتا کہ وہ اللہ سے ڈرتے ہےں ےا ان مےں خوف خدا نام کی کوئی چےز نہےں ہوتی ۔ آج ہر مدرسے کے ناظم ےا مہتمم کے پاس مہنگے سے مہنگے موبائل فون اور جدےد ترےن تکنالوجی سے لےس ہوتے ہےں، چمچماتی کار ان کی پہلی پسند ہوتی ہے۔ ان سے کوئی بھی کچھ سوال نہےں کرسکتا کےوں کہ وہ کسی معاشرے کے اندر نہےں ہوتے۔ کتنا پےسہ چندے مےں آتاہے ےہ کوئی پوچھنے والا نہےںہوتا۔ حساب و کتاب کا تو سوال ہی نہےںالبتہ رمضان سے پہلے اپنی مرضی کے مطابق بےلنس شےٹ بنواتے ہےں جس مےں اخراجات زےادہ اور آمد کم دکھائی جاتی ہے تاکہ قرضہ دکھاکر زےادہ سے زےادہ چند اکٹھے کئے جاسکےں۔ےہ بےلنس شےٹ بھی فرضی ہونے کے ساتھ اس پر لگی ہوئی مہر بھی فرضی ہوتی ہے۔ اےک اےسی آل انڈےا تنظےم (کاغذی) جو حضرت مولانا قاسم نانوتوی کے نام پر قائم کی گئی ہے اور وہ صاحب سوپول بہارمےں اےک مدرسہ بھی چلاتے ہےں ۔ اس تنظےم کے تحت کوئی کام نہےں کرتے البتہ وہ اور ان کے کچھ ساتھی سال بھر اس تنظےم کے نام پر چندہ ضرور کرتے ہےں۔ اےک بار اس کے بےلنس شےٹ مےںآمد ۰۲ لاکھ روپے دکھاےا گےا تھا اور اخراجات ۵۲ لاکھ روپے ۔ اس تنظےم نے تمام ہونہار طلباءکو اسکالرشپ کے سمےت تمام فلاحی کام خواب مےں کئے تھے ۔جھوٹ کا ےہ عالم ہے کہ اس تنظےم کے پاس اسکالر شپ کے فارم تک نہےں تھے۔ آج علماءکو اگر شک کی نظر سے دےکھا جاتا ہے ےہ بلاوجہ نہےںہے۔ پہلی بات توےہ ہے ےہ لوگ خودہی خفےہ اےجنسےوں تک اپنے حرےف مدرسہ کے خلاف شکاےت پہنچاتے ہےں۔ دوسرے ےہ کہ ان کا کوئی بھی معاملہ شفاف نہےں ہوتا۔ مثلاً ان کی جائداد اور ےا بےنک بلےنس معلوم آمدنی (چندہ) سے مےل نہےں کھاتے۔ مدارس اسلامےہ اور شفافےت ندی کے دو کنارے بن گئے ہےں جو آپس مےں نہےں ملتے۔
مدارس مےں رہنے والے طلباءکی کےفےت ہمےشہ کی طرح آج بھی دگرگوں ہے ۔ وہ جسمانی سمےت مختلف طرح کے استحصال کا شکار ہوتے ہےں۔ مقوی غذا انہےں مےسر نہےں ہوتا۔ کھانے کا معےار اتنا پست ہوتا عام حالات مےں کوئی اسے کھانا پسند نہےں کرے گا۔ ہندوستان سمےت پوری دنےا کے مسلمان ان ہی مہمانان رسول کے نام پر خطےر رقم دےتے ہےں۔ اےک طرف مدارس کے طالب علموں کو گھٹےا کھانا دےا جاتا ہے دوسری طرف مہتمم صاحبان کا کوئی کھانا مچھلی گوشت کے بغےر مکمل نہےں ہوتا۔ مہتم صاحبان کے صاحبزدگان کو دےکھےں گے تو وہ کسی شہزادے سے کم نہےںلگےںگے کےوں کہ فارغ البالی ان کی ہر حرکتوں سے نماےاں ہوتی ہے۔ آج اس طرح کے علماءکرام کسی سامنے حق کی بات اس لئے بھی نہےں کر پاتے کےوں کہ خود ان کے اندر بہت ساری خامےاں ہوتی ہےں وہ بہت سارے غےر شرعی کام کرتے ہےں۔ حکومت اور تفتےشی اےجنسےوں کے پاس اےسے علماءکا پورا کچا چٹھا موجود ہوتا ہے اسی لئے اےسے علماءاور ائمہ کرام اردو اخبارات مےں اشتعال انگےز بےان دے کر ہی اپنی بھڑاس نکال لےتے ہےں لےکن جےسے ہی کسی وزےرکے پاس مسلمانوں کے مسائل کو لے کر پہنچتے ہےں بھےگی بلی بن جاتے ہےں کےوں کہ حق کی بات وہی کرسکتا ہے جو قربانی دےنا جانتا ہو، بے لوث ہو اور حرص و طمع سے پاک ہو ۔ اب قربانی دےنے والے علماءکرام ہندوستان سے تقرےباً ناپےد ہوگئے ہےں۔
علامہ انور شاہ کشمےریؒ کے شاگرد خاص مولانا ےوسف بنوری ؒجنہوں نے پاکستان کے بنوری ٹاﺅن مےں اےک مدرسہ قائم کےا تھا، مولانا نے اعلان کےا کہ مدرسہ مےں جنہےںچندہ دےنا ہے وہ عطےہ دےں زکوة نہےں اےک طوےل عرصہ تک مولانا کے مدرسے مےں زکوة کی رقم نہےں لی جاتی تھی جنہےں چندہ دےنا ہوتا تھا وہ عطےہ ہی دےتے تھے وہ بھی اےک خاص تارےخ متعےن ہوتی تھی اور شہرمےں ےہ مشتہر کردےا جاتا کہ فلاں تارےخ کو چندہ لےا جاتائے گا۔اس دن عطےہ دہندگان رقم لے کر علی الصباح حاضرہوجاتے مولانا اتنی رقم لےتے جتنی کہ مدرسے کو ضرورت ہوتی اور اس کے بعد چندہ لےنے سے انکار کردےتے اورکہتے کہ مےری ضرورت پوری ہوگئی جنہےں چندہ دےنا ہے وہ دوسرے مدرسے مےں جائےں۔اس طرح چندہ دےنے والے اےٹےچی مےں روپے بھر کر علی الصباح حاضر ہوجاتے تاکہ وہ چندہ دے سکےں۔اسی طرح کا معاملہ مولانا صدےق باندوی ؒ روا رکھتے تھے اور اپنے مدرسے کے لئے اتنے ہی پےسے لےتے تھے جتنے روپے کی ضرورت ہوتی۔اےک مرتبہ ان کے صاحبزادے جو مدرسہ مےں پڑھاےا کرتے تھے اور خالی وقت مےںسائےکل پر کپڑے فروخت کےا کرتے تھے، ان کی غےر حاضری مےں اےنٹ کا نےم پختہ مکان تعمےر کرلےا جب مولانا باندویؒ سفر سے واپس آئے تو انہوں نے اپنے بےٹے کو سخت سست کہا اور وہ نےم پختہ مکان توڑ وادےا اور فرماےا کہ ہم غرےبوں کے لئے جھونپڑی ہی مناسب ہے۔
افسوس کی بات تو ےہ ہے کہ اےسی حرکتوں سے ان لوگوں کی بدنامی ہورہی ہے جو صحےح معنوں مےں کام کر رہے ہےں اورملک کے دور دراز اور سہولتوں سے کوسوں دور علاقوں مےںفی سبےل اللہ دےن کی خدمت انجام دے رہے ہےں۔ وہ نہاےت کسمپرسی کی حالت مےں رہتے ہےں لےکن دےنی تعلےم کی شمع کی لو کو کبھی بجھنے نہےںدےتے ۔ چندہ خور علماءنے لوگوں مےںعلماءکی شبےہہ اتنی خراب کردی ہے کہ سچے عالم کو بھی اسی نظر سے دےکھا جانے لگا ہے۔ چندہ کرنے والے جو بھی نظر آجائےں پہلی نظر مےں ےہی احساس ہوتا ہے کہ کہےں ےہ غلط تو نہےں ہےں۔ اتنا ہی نہےں ےہ طبقہ باہر جانے اور موٹی رقم ہڑپنے کے لئے جعلی کاغذات تک بناتے ہےں اورفرےب دے کرچندہ حاصل کرنے کے جتنے بھی طرےقے اپنائے جاسکتے ہےں وہ سب اپناتے ہےں۔ ےہ اندازہ لگاےا جاسکتا ہے کہ جب بنےاد اور مقصد ہی غلط ہوگا تو کسی فلاح و بہبود کی امےد کےسے کی جاسکتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ صالح علماءاس مےدان مےںآگے آئےں اور ان لوگوں سے عطےہ دہندگان کو بچائےں اور اس کے لئے تحرےک چلائےں۔ مسلم معاشرے مےں بڑھتی ہوئی علماءکی ناقدری بہت سے سنگےن مسائل کو جنم دے سکتی ہے اور بروقت اگر اس کاعلاج نہ کےا گےا ےہ بھےانک رخ اختےار کرسکتا ہے۔
عابد انور
ڈی۔۴۶، فلےٹ نمبر۔ ۰۱ ،ابوالفضل انکلےو، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی۔ ۵۲
9810372335
abidanwaruni@gmail.com
abid.anwar@yahoo.co.in
Comments
Post a Comment